ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی‘ مریضوں کو زائد المعیاد میڈیسن دینے کا انکشاف 

ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی‘ مریضوں کو زائد المعیاد میڈیسن دینے کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کومبینہ طور پر ایکسپائر ادویات دینے کا انکشاف ہوا ہے ،ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی پر شہری سراپا احتجاج ا بن گئے، تفصیل کے مطابق بروکس کمپنی کی ری اوپٹول نام کی (ایس سائٹالوپرام) گولیاں جو کمپنی کی طرف سے سال 2017میں تیار ہوئی اور اس کی ایکسپائری اکتوبر 2019 تھی  لیکن رواں ماہ 21 نومبر کو مبینہ پر طور ڈاکٹر یوسف کے نسخہ پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سٹور سیشفیق نامی مریض کوفراہم کی گئی ہسپتال(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 کی مبینہ سنگین غفلت پر شہروں ناصر،نذیر، اکرام،مقصود، مقبول،زبیر،ارتضی،احمد و دیگر نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ وہاڑی ہسپتال مریضوں کو صحت کی بجائے زہر بانٹ رہا ہے ایسی غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے رابطہ کرنے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فاضل نے کہا کہ یہ جھوٹی اور من گھڑت سٹوری ہے ادارے کو بدنام کرنے کے لئے میڈیسن کی ڈبی کو سٹور میں رکھ کر ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی،ایس سائٹالوپرام میڈیسن ہسپتال سٹاک سے 16 اپریل کو ختم ہوچکی ہیجس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے کچھ لوگ شہریوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں 
انکشاف