ڈاکو کا پولیس سے ٹاکرا‘ ملزم بچوں کو یرغمال بناکر فرار

ڈاکو کا پولیس سے ٹاکرا‘ ملزم بچوں کو یرغمال بناکر فرار

  



 ملتان ( وقا ئع نگار) شجاع آباد کے علاقے میں پولیس کی ملزم کے ساتھ کراس فائرنگ،متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم بچوں کو یرغمال بناکر موقع سے بااسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جبکہ مقامی پولیس کو  ناکامی سے دوچار ہوکر واپس لوٹنا پڑا۔ معلوم ہوا ہے پولیس  تھانہ صدر شجاع آباد کو اطلاع ملی کہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم جنید آیا ہوا ہے۔جس کو گرفتار کرنے کے لیے موضع موہن(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

 پور پہنچے تو ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ڈکیت نے اپنے اپکو بچانے کیلئے قریب ایک گھر میں جاکر  پناہ لے لی۔اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔جہنوں نے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ ملزم نے گھر میں موجود بچوں کو  اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔اور با آسانی  فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جبکہ چھاپہ مار ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ہے۔بعدازاں ضلع بھر میں ناکہ بندی کی گئی۔ مگر ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزاحمت 

مزید : ملتان صفحہ آخر