طالبعلم قتل کیس‘ سینئر ہیڈ ماسٹر اور ذمہ دار2اساتذہ بھی معطل

طالبعلم قتل کیس‘ سینئر ہیڈ ماسٹر اور ذمہ دار2اساتذہ بھی معطل

  



    عبدالحکیم(سٹی رپورٹر)''پاکستان''کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا،طالب علم قتل کیس ہیں، سینئر ہیڈ ماسٹر اور2ذمہ دار اساتذہ معطل کردئیے گئے تفصیل کے مطابق ڈی ای اوسیکنڈری خانیوال محمود نبی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عبدالحکیم میں نہم جماعت کے طالب علم زین کی ہم جماعت کے ہاتھوں ہلاکت پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سینئر ہیڈ ماسٹر طارق سلیم خٹک اور دو اساتذہ محمد اکمل وارشد ندیم کو (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

معطل کرکے سی ای او آفس خانیوال رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، مذکورہ اساتذہ کی غفلت کے سبب کلاس کے دوران طالب علموں کے باہم جھگڑے کے بعد ایک طالب علم کی ہلاکت ہوگئی تھی،انکوائری رپورٹ سینئر ہیڈ ماسٹرجمشید ثاقب نے مرتب کی تھی،پولیس عبدالحکیم نے سینئر ہیڈ ماسٹر طارق سلیم خٹک اورکلاس ٹیچر محمد اکمل کے خلاف قتلِ عمد کا مقدمہ بھی درج کررکھا ہے اور دونوں افراد عبوری ضمانت پر ہیں،یادرہے کہ تین یوم قبل روزنامہ پاکستان ملتان نے واقعہ ہٰذا کی تفصیلی نیوز بریک کی تھی۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر