ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ روڈ کلیئر، سامان ضبط

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ روڈ کلیئر، سامان ضبط

  



 ملتان(سپیشل رپورٹر)یم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیمکے  تجاوزا ت کے خلاف گرینڈآپریشن کیا۔پاکستان سٹیزن پورٹل کی شکایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجازات کے خلاف بوسن روڈتحصیل چوک سے میٹرو سٹیشن چونگی نمبر 6،میٹرو سٹیشن سبزہ زار،میٹرو سٹیشن شالیمار (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

کالونی کے سروس روڈزکو تمام تر تجاوزات ہٹوا کر کلیئر کروا دیا اور سیداں والا بائی پاس چوک کے چاروں اطراف میں موجود پختہ تجازوات ریمپ،تھڑے،تندور اورشیڈ وغیرہ کو موقع پر توڑ دیا جبکہ روڈ کی حدود میں موجود سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ 

تجاوزات 

مزید : ملتان صفحہ آخر