کراچی ریلوے سٹیشن سے 25کلو گرام آئس نشہ برآمد‘ تحقیقات شروع

    کراچی ریلوے سٹیشن سے 25کلو گرام آئس نشہ برآمد‘ تحقیقات شروع

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) ریلوے ملتان ڈویڑن سے نجی کارگو سروس کے ذریعے بک کرائے گئے پارسل سے کراچی ریلوے اسٹیشن پر چیکنگ کے دوران25 کلو گرام آئس نشہ برآمد کر لیا،پارسل ملتان ریلوے ڈویڑن سے بک کروایا گیا،ڈی ایس(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ریلوے کی جانب سے آج انکوائری کمیٹی قائم کئے جانے کا امکان تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویڑن نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بزریعہ پرائیویٹ کارگو سروس 26 ڈاون زکریا ایکسپریس سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے آئس نشہ کی بڑی مقدار برآمد کر لی،اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ 25 کلو گرام آئس نشہ رکھ کر نجی کارگو سروس گجرات کارگو کے نام سے بکنگ کر کے بھیجا جانے والا پارسل ملتان ریلوے ڈویڑن سے بک کروایا گیا جبکہ اس بکنگ کے دوران ریلوے پارسل دفتر اور ریلوے پولیس ملتان ڈویڑن کی نااہلی کے باعث بغیر چیکنگ کے پارسل بک کر دیا گیا تاہم کراچی ریلوے پولیس کی بروقت کاروائی کی بناء پر پارسل سے آئس نشہ برآمد کر لیا گیا ادھر ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل کی جانب سے آج ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا امکان ہے

آئس نشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر