فوڈ اتھارٹی ان ایکشن‘ 5 پوائنٹس سیل‘ متعدد کو جرمانے

  فوڈ اتھارٹی ان ایکشن‘ 5 پوائنٹس سیل‘ متعدد کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمدعثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی فروخت،ناقص اجزاء کے استعمال اورصفائی کے ناقص انتظامات پر(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

5فوڈ پوائنٹس سربمہر کیے۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو2لاکھ40ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ملاوٹی مصالحہ جات،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اورناقص صفائی پر یامین یونس کریانہ سٹورجبکہ ڈی جی خان میں ترین کریانہ سٹورکو سیل کردیا۔ اسی طرح راجن پور میں چیکنگ کے دوران مضر صحت اجزاء کے استعمال،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی عدم دستیابی اورپراسیسنگ ایریا میں حشرات کی موجودگی پرفاروق سوڈاواٹر یونٹ جبکہ بہاولپور میں بابا روشن سویٹس کو سربمہر کیا گیا۔ مزید برآں ڈی جی خان کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی سرخ مرچوں،کیمیکل ڈرمز کے استعمال، گندے اوربدبودار ماحول کی بناء پرالواحد چرغہ بروسٹ کو سیل کیا۔علاوہ ازیں مظفر گڑھ،رحیم یارخان اور گردونواح میں مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت،غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر166,000 کے جرمانے عائد کیے۔ ملتان، بہاولپور اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر77ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔جنوبی پنجاب میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مصالحہ جات،، حشرات زدہ مٹھائی،رینسڈ آئل،مضرصحت کیمیکل پاؤڈر اورغیر معیاری خوراک کو موقع پر تلف کر دیاگیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔