ملتان: یوسی سٹاف کی خفیہ نگرانی شروع

ملتان: یوسی سٹاف کی خفیہ نگرانی شروع

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان شہر کی 185یونین کونسلوں کے سٹاف کی خفیہ نگرانی شروع، 80فیصد سے زائد یونین کونسل سٹاف نے صرف چند گھنٹے دفاتر میں رہنے معمول بنا لیا ہے بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے یونین(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

کونسلوں میں سرپرائز وزٹ کئے گئے ہیں اور 80فیصد سے زائد سٹاف صبح اور شام کے وقت ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوتے ہیں جس کے باعث دفتر کام شدید متاثر ہوتا ہے اور شہریوں کی شکایت التوا کا شکار ہو جاتی ہیں، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر تمام یونین کونسلوں میں دفتری ٹائمنگ درست کرنے، دفاتر میں صفائی بہتر بنانے اور یونین کونسل دفتر کی شناخت کیلئے بورڈ آویزاں لگانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر