ملتان‘ ڈانسر قتل کیس‘ دو افراد پر مقدمہ‘ گرفتاری کیلئے چھاپے شروع

  ملتان‘ ڈانسر قتل کیس‘ دو افراد پر مقدمہ‘ گرفتاری کیلئے چھاپے شروع

  



ملتان (وقائع نگار) کوتوالی پولیس نے ڈانسر عامر گوگی کو قتل کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق سہیل عباس نے کوتوالی پولیس کو درخواست دی کہ محلہ نظام آباد میں وہ اپنے بھائی عامر سلطان عرف گوگی کے گھر آیاہوا تھا کہ رات کے وقت دروازے پر دستک ہوئی دروازہ کھلولنے پر باہرموجود شخص نے بتایا کہ اس کا نام ہارون ہے اور اس نے عامر گوگی سے ملنا ہے ہارون گھر کی بالائی منزل پر عامر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

سے ملنے پہنچا تو اس نے فائرنگ شروع کر دی ملزم نے فائرنگ کرکے اس کے بھائی کو قتل کر دیا فائرنگ کے بعد ملزم اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردئیے گئے ہیں۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر