12سال بعد گھر آنیوالا شخص پراسرار طور پر ہلاک‘ علاقے میں چہ میگوئیاں

  12سال بعد گھر آنیوالا شخص پراسرار طور پر ہلاک‘ علاقے میں چہ میگوئیاں

  



صادق آباد(نامہ نگار)12سال بعد گھر آنے والے شخص کی پراسرار موت ہوئی ہے سگریٹ سے آگ لگی اور اللہ وسایا بستر سمیت جل گیا تفصیل کے مطابق سگریٹ سے جلنے والے مزدور کالونی کے رہائشی کی موت نے شک و شباہت پیدا کردیئے ورثاء کا کہنا ہے کہ اللہ وسایا ولد ملک شادوسلگتی سگریٹ کی وجہ سے بستر کے جلنے سے موقع پر جان بحق ہو گیا حادثہ کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

جب ریسکیو اہلکاروں وہاں پہنچے تو آگ بجھی ہوئی تھی اور مذکورہ شخص جلا ہوا پایا، لواحقین نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیاجس سے علاقہ میں مختلف چی میگوئیاں کی جارہی ہیں اور مشکوک موت نے بہت سے سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔

ہلاک

مزید : ملتان صفحہ آخر