اڑھائی سالہ بچہ پانی حوض میں گر کر جاں بحق‘ والدین کو سکتہ

اڑھائی سالہ بچہ پانی حوض میں گر کر جاں بحق‘ والدین کو سکتہ

  



وہوا(نمائندہ پاکستان)اڑھائی سالہ معصوم بچہ پانی کے حوض میں گر کر جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق وہوا کے وارڈ جت شمالی کے رہائشی مزدور محمد اسماعیل لاشاری کی اہلیہ اپنے گھر میں کام کاج میں مصروف تھی جبکہ اس کا اڑھائی سالہ بچہ گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھیلتے ہوئے وہ گھر میں موجود پینے کے پانی کے حوض کے قریب پہنچا اور اس میں جاگرا کافی دیر بعد اس کی والدہ نے بچے کو گھر میں نہ پاکر تلاش کی تو اس کی لاش حوض میں تیرتی ہوئی نظر آئی جس پر اس نے شور مچانا شروع کردیا شور کی آواز سن (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور بچے کی نعش حوض سے باہر نکالی بعدازاں جنازہ کے بعد بچے کی تدفین کردی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر