کبیروالا‘ پرانی دشمنی پر فائرنگ‘کار سوار جاں بحق‘ ملزم فرار

کبیروالا‘ پرانی دشمنی پر فائرنگ‘کار سوار جاں بحق‘ ملزم فرار

  



کبیروالا+نواں شہر سیداں +بٹہ کوٹ+بارہ میل+جودھ پور +نواں شہر(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان)خاندانی دشمنی یا غیرت کے نام پر نامعلوم افراد نے کار پر فائر نگ کردی،گو لیاں سینے اور پیٹ میں لگنے سے کار سوار جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب نواحی موضع باقر پور کا رہائشی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

محمد نواز ولد حق نواز چڑوھاکار نمبریLED/5334XLI پر سوار شہر سے گھر واپس جارہا تھا کہ پل چاون کے نزدیک نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائر نگ کھول دئیے، گو لیاں چہرے، سینے اور پیٹ میں لگیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ نامعلوم قاتل تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر صدر پو لیس موقع پر پہنچ گئی اورنعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔

ملزم فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر