ڈیوٹی سے مسلسل غائب‘ آپریشنل ریلوے سٹاف کو مانیٹر کرنیکا فیصلہ

  ڈیوٹی سے مسلسل غائب‘ آپریشنل ریلوے سٹاف کو مانیٹر کرنیکا فیصلہ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)برانچ لائنوں کے اسٹیشن ماسٹرزاورآپریشنل سٹاف کے ڈیوٹی سے غائب ہونے کے عمل کی حوصلہ شکنی کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹرنے ملتان سمیت تمام ڈویژنوں کے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرزسمیت دیگرٹریفک افسران کورات اوردن کے اوقات میں برانچ لائنوں اور(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

چھوٹے اسٹیشنوں کے آپریشنل سٹاف کواچانک چیک کرنے کی ہدائت کی ہے چیف کنٹرول،ڈپٹی چیف کنٹرولراورکنٹرولربھی مائیکروفون پراسٹیشن سٹاف کواچانک کال ملاکرچیک کریں گے۔بتایاجاتاہے کہ موسم سرمامیں عموماٌرات کے اوقات میں برانچ لائنوں کے اے ایس ایم اوردیگرآپریشنل سٹاف مال برداراورمسافرٹرینوں کے کانٹے بناکراورسگنل ڈاؤن کرکے خودگرم بستروں میں جاکرسوجاتے ہیں۔جس کی وجہ سے حادثات کاخدشہ رہتاہے اس طرح کی صورت حال کے تدارک کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹرنے تمام ڈویژنوں کے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسراوردیگرٹریفک کے افسران کوہدائت کی ہے کہ وہ رات اوردن کے اوقات میں اچانک چھاپے مارکربرانچ لائنوں ا ورچھوٹے اسٹیشنوں کے اسٹیشن ماسٹرزاوردیگرآپریشنل سٹاف کوچیک کریں۔ڈیوٹی سے غائب ہونے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

سٹاف

مزید : ملتان صفحہ آخر