ڈانسر عامر گوگی کے قتل پر فنکاروں میں سوگ کی کیفیت

      ڈانسر عامر گوگی کے قتل پر فنکاروں میں سوگ کی کیفیت

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈانسر و سٹیج اداکار عامر گوگی کے بہیمانہ قتل کی فنکاروں نے شدید مذمت کی ہے‘ عامر گوگی کے قتل کی خبر ملنے پر فنکاروں میں سوگ کی کیفیت پیدا ہو گئی اور وہ ایک دوسرے کو فون کرکے معلومات لینے لگے اور افسوس کرنے لگے۔(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

فنکاروں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔سٹی ڈراموں کے پروڈیوسرز‘ ڈائریکٹرز نے بھی ڈانسر عامر گوگی کے قتل کی مذمت کی ہے۔دریں اثنا معروف سٹیج ڈانسر عامر سلطان عرف گوگی کا قتل، فنکار تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں، حکومت سے فنکاروں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کا مطالبہ کر دیا، تفصیل کے مطابق سٹیج ڈانسر عامر سلطان عرف گوگی کوگزشتہ روز دو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر گولیاں مار کرقتل کر دیا تھا۔ افسوس ناک واقعہ پر فنکاروں نے پولیس سے گوگی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ فنکاروں کے تحفظ کے لئے فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اداکار اپنے آپ کو محفوظ تصورکریں۔فنکاروں کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو فورا ًگرفتار نہ کیا گیا توحتجاج کا سلسلہ وسیع کر کے سی پی اوفس کا گھیرؤ کیا جائے گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ مقتول کے روثا کو حکومت پنجاب فوری مالی امداد دینے کا بھی اعلان کرے۔

سوگ

مزید : ملتان صفحہ آخر