کرپشن کیس: ڈاکٹر عاشق ملک پر مقدمہ کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی

  کرپشن کیس: ڈاکٹر عاشق ملک پر مقدمہ کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ادویات خریداری میں کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت پر اینٹی کرپشن میں تفتیش تبدیل ہونے پر سماعت(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

9 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں ڈاکٹر عاشق ملک نے عبوری ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ادویات کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے جس پر مظفر گڑھ اینٹی کرپشن نے ستمبر 2018 میں خوردبرد مقدمہ درج کیا تھا لیکن اینٹی کرپشن کورٹ نے ضمانت خارج کردی تھی جبکہ وہ بے قصور ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے

مزید : ملتان صفحہ آخر