یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز‘ ایم بی بی ایس ای این ٹی کے پیپر کا مسئلہ حل

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز‘ ایم بی بی ایس ای این ٹی کے پیپر کا مسئلہ حل

  



ملتان ( وقا ئع نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس ای این ٹی کے پیپر کا مسئلہ حل کردیا ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز فورتھ ائیر ایم بی بی ایس ای این ٹی کا پرچہ دوبارہ نہیں لے گی۔پرچہ دوبارہ نہ لینے کا فیصلہ بورڈ آف(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

سٹیڈیز کی سفارش پر کیا گیا۔بورڈ آف سٹیڈیز یو ایچ ایس کے الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپلز پر مشتمل ہے۔بورڈ آف سٹیڈیزکے اجلاس میں ای این ٹی کے سبجیکٹ سپیشلسٹس کو خصوصی طور پر بلایا گیا۔قبل ازیں پرائیویٹ میڈیکل کالج کے کلاس ٹیسٹ کے پیپر سے مماثلت پر 15نومبر کو ہونے والا پیپر کینسل کردیا گیا تھا۔ای این ٹی کا دوبارہ امتحان 27نومبر 2019 کو ہونا تھا جو اب نہیں ہوگا۔یو ایچ ایس کے مطابق بورڈ آف سٹیڈیز کے ارکان کی اکثریت نے پرچہ دوبارہ لینے کے فیصلے کی مخالفت کی۔بورڈ آف سٹیڈیز کے ارکان کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ پیپر لیک نہیں ہوا۔یونیورسٹی نے بورڈ کی سفارش پر پیپر کینسل کرنے کا فیصلہ واپس لیا۔

حل

مزید : ملتان صفحہ آخر