وہوا‘ مختلف وارڈز میں نکاسی آب ‘ٹف ٹائلز کی تنصیب شروع

وہوا‘ مختلف وارڈز میں نکاسی آب ‘ٹف ٹائلز کی تنصیب شروع

  



وہوا(نمائندہ پاکستان)وہوا شہر کے مختلف وارڈز میں نکاسی آب اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان خان (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

بزدار سے وہوا میں نکاسی آب اور نالی سولنگ کی ناقص صورت حال کے پیش نظر شہر کے مختلف وارڈز میں نکاسی آب کے لیے نالیوں کی تعمیر اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے ایک جامع منصوبہ کی منظوری حاصل کی منصوبہ کے تحت شہر کے مختلف وارڈز اور محلہ جات میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے نالیوں کی تعمیر اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کی جانی تھی گذشتہ روز اس منصوبہ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ نالیوں کی تعمیر کا کام اس سے پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے اس موقع ایم پی اے خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا خدمت کی سیاست ان کا شعار رہا ہے اور وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے وہوا کی عوام کو عرصہ دراز سے درپیش نکاسی آب کے مسئلہ سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ حاصل ہوگا اور انہیں ریلیف ملے گا

تنصیب

مزید : ملتان صفحہ آخر