والد کی ڈانٹ پر 16سالہ نوجوان کی سپرے پی کر خود کشی

والد کی ڈانٹ پر 16سالہ نوجوان کی سپرے پی کر خود کشی

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر16سالہ نوجوان نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق ججہ عباسیاں کارہائشی16سالہ عمرفاروق کو والدنے سکول نا جانے پر بری طرح ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر عمرفاروق نے زہریلا سپرے پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود عمرفاروق جانبرنہ ہوپایا(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

اوردم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5افراد جن میں بہودی پور کی رہائشی50سالہ امیر بی بی‘ سنی پل کی22سالہ ساجدہ بی بی‘ ٹبی لاڑاں کا17سالہ محمد ذیشان‘ ظاہر پیر کا60سالہ محمد یوسف اور خانپور کارہائشی28سالہ محمد بلال کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید : ملتان صفحہ آخر