بجلی چوری کرکے اے سی چلانیوالے 16802 صارفین کیخلاف گھیرا تنگ

  بجلی چوری کرکے اے سی چلانیوالے 16802 صارفین کیخلاف گھیرا تنگ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں موسم گرما میں چوری کی بجلی سے اے سی استعمال کرنے والے16802افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ریجن بھر کی180آپریشن سب ڈویژنوں میں ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ٹیموں نے ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے صارفین کی چیکنگ کا سلسلہ 28مئی سے شروع کیا جس میں 13نومبر تک16802ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے انہیں 2 کروڑ42 لاکھ12ہزاریونٹس چوری (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کرنے پر43کروڑ69لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظا م 26 آپریشن سب ڈویژنوں میں اے سی استعمال کرنے والے2227بجلی چوروں کو44لاکھ31ہزاریونٹس چوری کرنے پر8کروڑ99لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

گھیرا تنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر