بہاولپور‘ ماڈل ٹاؤن میں 4لڑکوں کی غنڈہ گردی‘ شہری خوفزدہ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماڈل ٹاؤن سی اور گردونواح میں چارنوعمر لڑکوں نے خوف وہراس پیدا کردیاڈنڈے اورپستول لے کرگھومنا،ون ویلنگ کرنا اورراہگیروں سمیت ہرکسی کوتشدد کانشانہ بناان کامعمول ہے تفصیل کے مطابق چندروز قبل ان لڑکوں دانش، رضوان، سلمان اوراحمدنے نیوایورگرین کے چوکیدار کوزودکوب کیااسی دوران حسنین حمزہ نامی طالب علم نے چوکیدار کوچھڑاناچاہاتواسے بھی شدید زخمی کردیابعدازاں گرین مارکیٹ ماڈل ٹاؤن سی میں راہگیروں کوماراپٹیا اورڈنڈے لہراتے ہوئے حیدر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
کالونی میں واقع مدرسہ جامعہ نظامیہ کے طالب علموں کوتشدد کانشانہ بنایااسی دوران علاقہ نے15 پرکال کی توتھانہ سول لائنز کے اے ایس آ ئی عبدالرزاق نے موقع پرپہنچ کرچوکیدار اوردیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کی اورایک لڑکے کے گھرپرچھاپہ بھی مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی اورچارروز گزرنے کے باوجود بھی تاحال غنڈہ عناصر میں سے کوئی گرفت میں نہ آسکانہ ہی ان لڑکوں کے والدین نے تھانہ جاکر لڑکوں کوپیش کیا اہل علاقہ نے ڈی پی اوبہاولپوراورایس ایچ اوتھانہ سول لائنز شیخ وسیم سے ان اوباش لڑکوں کوگرفتار کرنے کامطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ ان کی سرپرستی کرنیوالے سہولت کاروں کیخلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔
خوفزدہ