صادق آباد: موٹروے پر ایک اور حادثہ‘ٹرک ڈرائیور ساتھی سمیت جاں بحق

  صادق آباد: موٹروے پر ایک اور حادثہ‘ٹرک ڈرائیور ساتھی سمیت جاں بحق

  



صادق آباد(نامہ نگار)سی پیک موٹروے ایک اور حادثہ پیش آیا ہے مرغیوں سے بھرا منی ٹرک تیز رفتاری اور لا پروائی کی وجہ سے فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا۔2افراد ہلاک تفصیل کے مطابق گزشتہ روزہ سی پیک پر مرغیوں سے بھر تیز رفتارمنی ٹرک بے قابوہوکر ہوا فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں فرسٹ ڈرائیور ثنااللہ اور سیکنڈ ڈرائیور پرویز موقع پر جاں بحق ہوگئے حادثہ کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی جس پر،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مہارانہ کارکردگی سے گاڑی میں پھنسی ہوئی لاشوں کو گاڑی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

میں سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

موٹروے

مزید : ملتان صفحہ آخر