عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی گئی ہے ۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وزیراعظم نے 18 نومبرکی تقریرمیں توہین عدالت کی۔ عمران خان نے تقریرسے عدلیہ کومتنازعہ بنانےکی کوشش کی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو توہین عدالت کے قانون کے تحت سزا سنائی جائے۔دوران سماعت عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔