مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کےعمل کیخلاف او آئی سی کو مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا،فردوس عاشق اعوان

مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کےعمل کیخلاف او آئی سی کو مشترکہ لائحہ عمل ...
مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کےعمل کیخلاف او آئی سی کو مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل کیخلاف او آئی سی کو ایک جامع اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔ جدہ میں او آئی سی کی گولڈن جوبلی تقریب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار اداکیا۔اسلاموفوبیا سے جڑے بیانیے کے تدارک ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال اور بابری مسجد کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل کیخلاف او آئی سی کو ایک جامع اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان گزشتہ روز سعودی عرب پہنچیں جہاں انہوں نے او آئی سی کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی۔

سعودی عرب روانگی سے قبل ان کاکہنا تھا کہ بطور بانی رکن پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار ادا کیا ،ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ناروے جیسے بد قسمت اور افسوس ناک واقعات ، مقبوضہ جموں کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال اور بابری مسجد کے حوالے سے مسلمانوں کے حقوق پر ڈاکہ اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل کے خلاف او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں آواز اٹھاو¿ں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے،اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے تمام اسلامی ممالک کو جامع مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہو گا،ہمیں اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورہ سعودی عرب کے موقع پرپاکستانی کمیونٹی اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی صحافیوں سے ملاقات بھی کریں گی جبکہ وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گی۔

مزید :

قومی -