یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑانے والا بھارت سلامتی کونسل میں رکنیت کااہل نہیں،پاکستان

یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑانے والا بھارت سلامتی کونسل میں رکنیت کااہل ...
یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑانے والا بھارت سلامتی کونسل میں رکنیت کااہل نہیں،پاکستان

  



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے کہا ہے کہ یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑانے والا بھارت سلامتی کونسل میں رکنیت کااہل نہیں۔سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لیے بھارتی اہلیت پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اصلاحاتی عمل پر جنرل اسمبلی میں مباحثہ ہواجس کے دوران مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کیااور بھارتی اہلیت پر سوال اٹھائے۔منیر اکرم نے کہاجو ملک طاقت کے زور پر مغلوب عوام کے حقوق سلب کرے وہ کیسے عالمی امن کاضامن ہوسکتاہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں کہا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرنےوالاملک غیرمستقل رکن بننے کابھی اہل نہیں۔

مزید : قومی