الیکشن کمیشن: تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی آج سے روزانہ سماعت ہوگی

الیکشن کمیشن: تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی آج سے روزانہ سماعت ہوگی
الیکشن کمیشن: تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی آج سے روزانہ سماعت ہوگی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت آج سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے، دونوں پارٹیوں کے عہدیداروں کو بھی آج طلب کیا گیا ہے۔

دریں اثنا مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے حکومت غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے ،معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد