نوازشریف وطن واپس آکر کیسز کا سامنا کریں ،راہ فرارحاصل کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،گورنرسندھ
سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی لندن پہنچتے ہی طبیعت بہتر ہو گئی،نوازشریف وطن واپس آکر کیسز کا سامنا کریں ،نوازشریف کو راہ فرارحاصل کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوا،شعبہ صحت کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاق سے مدد طلب کی ہے،انہوںنے کہاکہ دھرنے کا ایک فلاپ شو تھا،مولانا کہتے ہیں میں ایسے ہی نہیں آیا تھا ایسے ہی نہیں گیا،مولانا کو ہی پتہ ہے وہ کیسے آئے تھے اور کیسے گئے،انہوں نے کہا کہ مولانا کا پلان اے ،بی ،سی ہوتے ہوئے ڈی ایف پر پہنچ گیا۔