میراضمیر اجازت نہیں دیتا پرویز مشرف کیس کی پیروی کروں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے استعفیٰ کا دعویٰ ، خود طارق کھوکھر نے تردید کردی

میراضمیر اجازت نہیں دیتا پرویز مشرف کیس کی پیروی کروں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ...
میراضمیر اجازت نہیں دیتا پرویز مشرف کیس کی پیروی کروں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے استعفیٰ کا دعویٰ ، خود طارق کھوکھر نے تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکٹرانک میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نےعہدے سے استعفیٰ دیدیا تاہم بعدازاں طارق کھوکھر نے کسی ایسی خبر کی تردید کردی ۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے مشرف ٹرائل سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاق کی درخواست دائر کی تھی،طارق کھوکھر نے کہا کہ میراضمیر اجازت نہیں دیتا کیس کی پیروی کروں ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا۔

بعدازاں ڈان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے مستعفی ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، میں حکومت کی طرف سے عدالت میں پیش ہوا تھا لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے وزارت داخلہ کی طرف سے سنگین غداری کیس میں دلائل نہیں دے سکا۔ رپورٹ کے مطابق طارق کھوکھر کی جگہ پراسیکیوٹر ساجد الیاس بھٹی پیش ہوئے تھے ۔ 

یادرہے کہ جیو نیوز نے بتایا تھا کہ طارق کھوکھر مستعفی ہوگئے ہیں اور موقف اپنایا ہے کہ ’ ان کا ضمیر یہ اجازت نہیں دیتا کہ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی پیروی کریں جبکہ اے آروائے نیوز نے بتایا کہ وہ مستعفی ہوگئے ہیں لیکن ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ طارق کھوکھر کو گزشتہ سال جولائی میں نگران حکومت نے تعینات کیا تھا اور وہ اس سے قبل 2013 میں بھی اسی عہدے پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔