فردوس عاشق اعوان کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

فردوس عاشق اعوان کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ...
فردوس عاشق اعوان کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

  



جدہ (محمد اکرم اسد) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوران اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  اور انہوں نے سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا.فردوس عاشق اعوان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ او آئی سی کے رکن ملک مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سنیں .مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا.کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے او آ ئی سی بھارت پر دباؤ بڑھائے.

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے. بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے .فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کے فیصلے سے سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے .پاکستان او آئی سی کیساتھ ہر قسم کے تعاون اور سہولت کاری کیلئے تیار ہے.انہو ں نے ناروے میں پیش آنیوالے واقعہ  پر او آئی سی کومسلم امہ کی جانب سے ایک متفقہ موقف پرزور انداز میں اپنانے پر زور دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ متعارف کرانے کیلئے پر عزم ہیں۔وزیراعظم چاہتے ہیں او آئی سی کے ذریعے ریاست مدینہ کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے لایا جائے ۔اسلام کا حقیقی چہرہ سامنے لا کر اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو شکست دی جا سکتی  ہے.

مزید : عرب دنیا