یکم دسمبر کو سندھ ثقافت کا دن جوش و خروش سے منانےکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

یکم دسمبر کو سندھ ثقافت کا دن جوش و خروش سے منانےکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
یکم دسمبر کو سندھ ثقافت کا دن جوش و خروش سے منانےکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

  



عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  )سندھ دھرتی ثقافتوں تہذیبی وتمدن کی امین ہے سندھ دھرتی  ثقافت کے شاندارانمول   رنگوں سے سرشار ہے پورے سندھ میں یکم   دسمبر کو سندھ  ثقافت کا دن جوش و خروش سے منانےکی تیاریاں زور اور شور سے جاری ہیں اسی سلسلے   میں صحرائے تھر کے ریگستانی ریت کے  ٹیلوں کے  دامن میں واقع خوبصورت کلانکر جھیل پر نوجوانوں کیجانب سے سندھ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

ہر طرف سندھی ثقافت کے رنگوں نور  نظر آئے ایک سندھ ایک ثقافت کےنام سے  یکم  دسمبر کو سندھ بھر میں ثقافتی دن منایا جائے گا  سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی کے ساتھ ساتھ سندھ کی قدیمی ثقافت کی بھی  کی خوب نمائش کی جائےگی ۔اسی  سلسلے میں عمرکوٹ سے چالیس کلومیٹر دور مشکل گزار راستے اور صحرائے تھرکے ٹیلوں کے دامن میں واقع خوبصورت کلانکر جھیل جو ابھی تک بیشتر سیاحوں کی آنکھوں سے اوجھل،  جسکی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے عمرکوٹ کے نوجوانوں کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سردار شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نے میڈیا کو بتایا کہ کلانکر جھیل قدرت کا ایک خوبصورت تحفہ ہے صحرائے تھر کے ٹیلوں کے بیچوں بیچ اتنا پانی جمع رہنا  دنیا سیاحوں کیلئے ایک حیران کن ثمر بھی ہے ۔

سورج ڈھلتےہی ثقافتی تقریبات کا آغاز ہوا جس میں سکول کے  بچوں نے ٹیبلوز پیش کیئے،علاقے کے نامور شاعروں  حاجی ساند،ہرچند ساگر،سائینداد منگریو،قاصر اکبر منگریو نے اپنی شاعری کے اشعار سنائے تو شرکاء بھی داد دینے سے نہ رہ سکےرات کے پہر میں سندھ کے مشہور گلوکار رفیق فقیر ،فقیر اللہ بچایو و دیگر نے سندھی گیت گاکر نوجوانوں کو جھومنےپر مجبور کردیا جبکہ  ڈانسر منور بجیر نے سندھ کی خواتین کا ثقافتی لباس پہن کر پرفارم کیاصوبائی و وفاقی حکومتیں اگر  صحرائے تھر میں موجود نایاب کلانکر جھیل کی نگہداشت کرے تو یہ نہ صرف بہترین تفریح گاہ بن سکتی ہے بلکہ اس علاقے کےلوگوں کیلئے رزق حلال کمانے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے علاقے کے سماجی سول سوسائٹی اور عوامی شہری حلقوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اس جانب خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ