کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے، صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان

کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے، صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان
 کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے، صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان

  



جدہ ( محمد اکرم اسد) اوآئی سی کے مستقل انسانی حقوق کمشن کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔ سردار مسعود خان صدر آزاد جموں و  کشمیر نے اسلامی تعاون تنظیم کےمستقل  انسانی حقوق کمشن سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے. کشمیریوں کی  حمایت پر مستقل انسانی حقوق کمشن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ 5 اگست اور اسکے بعد کی صورتحال  انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی مستقل انسانی حقوق کمشن نوٹس لے.  100 دن سے زیادہ کے کرفیو اور بندشوں نے کشمیریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے. دنیا کو اس بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے. اس صورتحال کا حل صرف حق خوداردیت میں موجود ہے.

صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ وہ او آئی سی کی کشمیریوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں.  مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کے انسانی حقوق کی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے. انہوں نے کہا کہ ہندوستان انسانی حقوق کے اداروں بشمول اوآئی سی اور میڈیا  کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ دنیا کو اصل صورتحال کا علم ہو. ہندوستان نے اب تک او آئی سی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی.

صدر نے کہا کہ کشمیریوں کو او آئی سی سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حالت زار پر ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی ۔ مسعود خان نے کہا کہ ہم نے آزاد  کشمیر میں انسانی وسائل کی ترقی اور نوجوانوں کی تعلیم پر توجہ  دی ہے.انھوں نے انسانی حقوق کمشن کے وفد کو دوبارہ آزاد کشمیر کے دورہ کی دعوت دی۔

مزید : عرب دنیا