شہری کا قتل، عینی شاہد اداکارہ کومل عزیز کھل کر میدان میں آگئیں، وہ کام کردکھایا جو بڑے بڑے کرنے سے کتراتے ہیں، ملزم گرفتار

شہری کا قتل، عینی شاہد اداکارہ کومل عزیز کھل کر میدان میں آگئیں، وہ کام ...
شہری کا قتل، عینی شاہد اداکارہ کومل عزیز کھل کر میدان میں آگئیں، وہ کام کردکھایا جو بڑے بڑے کرنے سے کتراتے ہیں، ملزم گرفتار

  



کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ کومل عزیز نے بوٹ بیسن کراچی میں قتل کی واردات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ کومل عزیز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں قتل کی واردات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کر رہی ہیں۔کومل عزیز نے کہا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھی جب ایک شخص ثنااللہ کا قتل ہوا اور میں سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچی، بعد میں کہا گیا کہ وہ ڈکیت تھا اور اس کے پاس اسلحہ تھا حالانکہ موقع سے کوئی اسلحہ نہیں ملا تھا بلکہ اس کے پاس سے ایک موبائل اور 1600 روپے نکلے تھے۔ کومل عزیز کے آواز اٹھانے پر پولیس نے حسیب نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

مزید : تفریح