لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کیلئے بھی منظوری مل گئی

لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کیلئے بھی منظوری مل گئی
لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کیلئے بھی منظوری مل گئی

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مامون رشید کو لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا ئوس اسلام آباد میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے نئے ججز تقرر کرنے کے قوانین میں ترمیم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔مجوزہ قوانین (رولز)کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے نامزد کردہ جج صاحبان کو تقرری سے قبل پارلیمانی کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑے گا۔مجوزہ رولز کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین بھی 6ماہ کے لئے مقرر ہوگا۔ نئے قوانین کی منظوری آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، پی پی پی کے رکن اسمبلی راجہ پرویز اشرف، پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر جاوید عباسی اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی نے بھی شریک کی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد