ایل این جی کیس،سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت منظور

ایل این جی کیس،سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت منظور
ایل این جی کیس،سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی کیس میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت منظور کرلی گئی،اسلام آبادہائی کورٹ نے10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی،عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کو رہاکرنے کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایل این جی کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی،شیخ عمران الحق کی جانب سے بیرسٹرسلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تفتیشی افسر نیب سے استفسار کیا کہ کیا عمران الحق نے اتھارٹی کو غلط استعمال کیا؟عدالت کو مطمئن کریں کس حیثیت میں عمران الحق نے اتھارٹی کو غلط استعمال کیا۔تفتیشی افسر نیب نے کہا کہ ملزم کی 4 مختلف کمپنیاںہیں ،ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ چھوٹی کمپنی کودیاجاناتھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اب تک آپ ملزم پر اتھارٹی کے غلط استعمال ثابت نہیں کر سکے ۔عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت منظور کرلی،عدالتنے10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی اور شیخ عمران الحق کی رہائی کاحکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد