البانیہ میں خوفناک زلزلے میں 6افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی ہوگئے

البانیہ میں خوفناک زلزلے میں 6افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی ہوگئے
البانیہ میں خوفناک زلزلے میں 6افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی ہوگئے

  



تیرانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)شدید زلزلے نے یورپی ملک البانیہ کے دارالحکومت تیرانا کو ہلاکررکھ دیا۔خوفناک زلزلے کے باعث چھ افراد ہلاک سیکڑوں زخمی ہوگئے۔بلند بالا عمارتیں جھولنے لگیں تو لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل کر کھلی جگہ پہنچ گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔البانین صدر نے صورتحال کو انتہائی ڈرامائی قراردیا ہے۔صدر لرمیتا نے کابینہ کو فوری طور پر حرکت میں آنے اور لوگوں کو تباہی سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گزشتہ دوماہ میں آنے والا دوسرا شدید زلزلہ ہے۔اس سے قبل اکیس ستمبر کو پانچ اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے پانچ سو گھر تباہ ہوئے تھے۔حکام کے مطابق یہ زلزلہ گزشتہ تیس سالوں میں البانیہ میں آنے والی سب سے بڑی قدرتی آفت تھی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی ملکوں میں محسوس کئے گئے جن میں بلغاریہ ، بوسنیا،کروشیا،اٹلی وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی