فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ سے تفصیلات طلب کرلیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی، سکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کو پارٹی فنڈنگ سے متعلق سوالنامہ دے دیااور جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے 29 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا
میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی،سکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کو پارٹی فنڈنگ سے متعلق سوالنامہ دے دیااورجواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے 29 نومبر کودوبارہ طلب کرلیا۔