فارن فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ ن کو بھاگنے نہیں دیں گے،فرخ حبیب

فارن فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ ن کو بھاگنے نہیں دیں گے،فرخ حبیب
فارن فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ ن کو بھاگنے نہیں دیں گے،فرخ حبیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اورپارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہاہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ جواب دینے سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی ،اب لمبی تاریخوں کے وقت ختم ہو گئے،اب انہیں جواب دینا پڑے گا۔

الیکشن کمیشن میں سکروٹنی کمیٹی میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کی فارن فنڈنگ کی تفصیلات پر ان سے آگے سوالات بھی کریں گے،ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے،پاناما میں جے آئی ٹی بنی اور ان سے منی ٹریل کا کہاگیا تھا،الیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی نے بھی ن لیگ سے منی ٹریل مانگ لی۔

فرخ حبیب کا مزید کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن سے منی ٹریل مانگی ہے،مسلم لیگ ن اکاوَنٹس میں رقوم منتقلی سے متعلق ابھی تک نہیں بتا سکی،تحریک انصاف نے40ہزارڈونرزکاریکارڈ سکرونٹی کمیٹی کو جمع کرایا،تحریک انصاف کیلئے گڑھا کھودنے والے ناکام ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو راہ فرار نہیں ملے گی،امید کرتے ہیں اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد