" مجھ سے یہ عادت بھی گوگل نے چھین لی " بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا نیا بیان سامنے آگیا

" مجھ سے یہ عادت بھی گوگل نے چھین لی " بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا نیا بیان ...

  



نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہےکہ وہ ہمیشہ کتابوں کا مطالعہ کرتے آرہے ہیں لیکن گوگل نے ان کے مطالعہ کی عادت کو تباہ کردیا ہے۔گوگل نے کوئی بھی حوالہ تلاش کرنے کے شارٹ کٹ کا موقع فراہم کرتے ہوئے مطالعہ کی عادت چھین لی ہے۔اب بحیثیت سیاستداں اپنی خدمات قوم کیلئے پوری طرح مختص کردی ہیں پروگرام کے دوران این سی سی کیڈٹس سے بات چیت کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ گوگل نے میرے مطالعہ کی عادت کو چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب ایک سیاستداں ہیں اور ہمیشہ اپنے ملک کی فلاح و بہبود کے بارے میں سونچتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ سیاست میں داخلہ لیں گے۔ وہ ایک بھرپور زندگی بسر کرنا چاہتے تھے اور قوم کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔ لیکن اب بحیثیت سیاستدان انہوں نے اپنی خدمات قوم کیلئے پوری طرح مختص کردی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی