پنجاب اسمبلی :وزیرقانون کی اسپتا ل میں جاں بحق افراد کو مفت ایمبولینس کی فراہمی کی قرارداد کی مخالفت

پنجاب اسمبلی :وزیرقانون کی اسپتا ل میں جاں بحق افراد کو مفت ایمبولینس کی ...
پنجاب اسمبلی :وزیرقانون کی اسپتا ل میں جاں بحق افراد کو مفت ایمبولینس کی فراہمی کی قرارداد کی مخالفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اسپتالوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کو مفت ایمبولینس کی فراہمی کی قرارداد کی مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رکن حناپرویزبٹ نے کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ اسپتال میں جاں بحق افرادکوگھرپہنچانے کیلئے مفت ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی منظوری دی جائے ۔حنا بٹ کی جانب سے پیش کی گئی درخواست کی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے مخالفت کردی۔راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ جہاں ایمبولینس موجود ہے وہاں مفت سروس دی جارہی ہے لیکن حکومت نجی اسپتالوں کوایمبولینسوں کی فراہمی کیلئے پابندنہیں کرسکتی۔آج کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اجلاس کل دوپہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید :

قومی -