" پرویز مشرف کوغدار نہیں کہا جاسکتا بلکہ۔۔۔ " وزیرداخلہ اعجاز شاہ سابق فوجی صدر کیلئے میدان میں آگئے

" پرویز مشرف کوغدار نہیں کہا جاسکتا بلکہ۔۔۔ " وزیرداخلہ اعجاز شاہ سابق فوجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے لئے خون دینے والے کو غدار قرار دینا مناسب نہیں مشرف کو غدار نہیں آئین شکن کہا جاسکتاہے۔مشرف کے خلاف کیس ان کی صحت یابی تک موخر کر دینا چاہیے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہفتہ کو کیس نہیں سنا جاتالیکن سنا گیا ان کی طبیعت کی وجہ سے ،جوڈیشری کے علاوہ بھی سب دباﺅ میں تھے یہ ساری اس وجہ سے ایمرجنسی ہوئی۔

نیب کی درخواست پرنام ای سی ایل سے نکلتا ہے وہ بھی دباﺅ میں تھے کیوں کہ اس طرح کی مثال پہلے موجود نہیں تھی اس وجہ سے دباﺅ زیادہ تھا۔ اگر نوازشریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو کوئی بھی نہیں پوچھتا۔ کہیں نہ کہیں کچھ دال میں کالا ضرور ہے لیکن میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔میڈیکل بورڈ کی انکوائری کا استحقاق حکومت کا ہے۔ اگر وہ نہیں آ تے تو کورٹ جائیں گے اور جو مفرور کو ڈیل کرنے کا پروسیجر ہے وہ کیا جائیگا۔ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو مخالفت کروں گا۔جعلی اکاﺅنٹ کیس کے حوالے سے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے پیسے واپس دینا شروع کر دئیے ہیں۔