حکومت اب عثمان بزدار کے والد کے نام پر کیا چیز بنانے جارہی ہے ؟ پنجاب اسمبلی نے منظوری دیدی

حکومت اب عثمان بزدار کے والد کے نام پر کیا چیز بنانے جارہی ہے ؟ پنجاب اسمبلی ...
حکومت اب عثمان بزدار کے والد کے نام پر کیا چیز بنانے جارہی ہے ؟ پنجاب اسمبلی نے منظوری دیدی

  



لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز چار بل کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے ،جبکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ جبکہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو وزیر اعلی پنجاب کے والد فتح محمد بزدار کے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد بھی کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔جبکہ اپوزیشن قانون سازی کے دوران واک آﺅ ٹ کر گئی۔

پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم کی عدم حاضری پر سپیکر پرویز الٰہی برہم ہو گئے اور صوبائی وزیر محسن لغاری سے کہا کہ 15منٹ دیتے ہیں سیکرٹری کو لے کر آئیں ورنہ تمام سوالات موخر کرتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز محکمہ آبپاشی سے متعلقہ سوالوں کے جواب وزیر آبپاشی محسن لغاری نے دیئے۔ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بل سمیت چار بل منظور کرلئے،جس میں یونیورسٹی آف میانوالی بل 2019 ،،اینمل ہیلتھ ، فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 اورپبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ 2019 بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور