مکی آرتھر نے رضوان کی عمدہ کارکردگی کے باوجود سرفراز کی حمایت کر دی، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

مکی آرتھر نے رضوان کی عمدہ کارکردگی کے باوجود سرفراز کی حمایت کر دی، ایسی بات ...
مکی آرتھر نے رضوان کی عمدہ کارکردگی کے باوجود سرفراز کی حمایت کر دی، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے برسبین ٹیسٹ میں رضوان کی عمدہ کاوش کے باوجود سرفراز کی حمایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرفراز احمد کو نظرانداز نہیں کر سکتے تاہم اسے واپسی کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں ناقص کارکردگی کے بعد ناصرف چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے بلکہ دیگر کوچنگ عملہ بھی تبدیل کر دیا گیا اور اس وقت کے کپتان سرفراز احمد کو بھی تینوں طرز کی کرکٹ میں قیادت سے ہٹا دیا گیا۔

مزید : کھیل