مشتاق احمد نے قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ بننے کیلئے درخواست جمع کروائی یا نہیں؟ خود ہی میدان میں آ گئے

مشتاق احمد نے قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ بننے کیلئے درخواست جمع کروائی یا ...
مشتاق احمد نے قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ بننے کیلئے درخواست جمع کروائی یا نہیں؟ خود ہی میدان میں آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق سپنر مشتاق احمد قومی ٹیم کیساتھ بطور سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کیلئے درخواست جمع کرانے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انٹرویو کیلئے کال کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت سپنرز کی کمی نہیں لیکن مناسب رہنمائی اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے، شاداب خان ورلڈکپ سے قبل بیمار ہوئے، واپسی سے قبل بہتر تیاری نہ کرپانے کی وجہ سے کارکردگی کا گراف نیچے گیا۔

انہوں نے کہا کہ لیگ سپنر کی فارم بحال نہ ہونے پر مجھے اور ہر پاکستانی کو تشویش ہے، کرکٹرز کی زندگی میں اس طرح کے ادوار آ جاتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کا کیریئر ختم ہوگیا، مشکل وقت میں حوصلہ بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے،اسی طرح کی سپورٹ یاسر شاہ کو بھی درکار ہے۔

مزید : کھیل