”میں پچھلے سال اس لئے نہیں کھیلا تھا کیونکہ۔۔۔“ عمران طاہر نے پی ایس ایل 4 میں عدم شرکت کی وجہ بتا دی لیکن کیا پانچویں ایڈیشن میں نظر آئیں گے؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی

”میں پچھلے سال اس لئے نہیں کھیلا تھا کیونکہ۔۔۔“ عمران طاہر نے پی ایس ایل 4 ...
”میں پچھلے سال اس لئے نہیں کھیلا تھا کیونکہ۔۔۔“ عمران طاہر نے پی ایس ایل 4 میں عدم شرکت کی وجہ بتا دی لیکن کیا پانچویں ایڈیشن میں نظر آئیں گے؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلئے بے تاب ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس بار اگر منتخب ہوا تو لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عمران طاہر نے کہا کہ میں اپنی بین الاقوامی مصروفیات کی وجہ سے رواں برس پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکا تھا لیکن اس بار مکمل ایونٹ کیلئے دستیاب ہوں اور اگر مجھے منتخب کیا گیا تو بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بلند اور اس کا شمار دنیا کی سرفہرست لیگز میں ہوتا ہے جبکہ پاکستانیوں کی بھرپور سپورٹ اسے حاصل ہوتی ہے، باصلاحیت ڈومیسٹک کرکٹرز کی موجودگی میں یہاں باﺅلنگ کرنا اور کارکردگی دکھانا آسان نہیں ہوتا، میں دنیا کی مختلف لیگز کھیل رہا ہوں اور آئندہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے کی خواہش ہے۔

مزید : کھیل