”عبدالقادر میرے والد کی طرح تھے“

”عبدالقادر میرے والد کی طرح تھے“
”عبدالقادر میرے والد کی طرح تھے“

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر نے کہا ہے کہ عبدالقادر والد کی طرح تھے جنہوں نے مجھے باﺅلنگ کے گر سکھائے، ان جیسا کوئی باﺅلر دوبارہ نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عمران طاہر نے کہا کہ عبدالقادر میرے لیے والدکی طرح تھے اور میں ان کے بہت قریب تھا، ان کے انتقال کا سن کر بڑا دھچکا لگا۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر نے مجھے بولنگ کے گر سکھائے جس پر زندگی بھر شکر گزار رہوں گا، عبدالقادر کی دنیا سے رخصتی سب کیلئے ایک بڑا صدمہ تھی،ان جیسا کوئی باﺅلر دوبارہ نہیں آئے گا۔

مزید : کھیل