”مجھے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور ہم۔۔۔“ اظہر علی نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے دبنگ اعلان کر دیا

”مجھے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور ہم۔۔۔“ اظہر علی نے دوسرے ٹیسٹ ...
”مجھے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور ہم۔۔۔“ اظہر علی نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے دبنگ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کی صلاحیتیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب پاکستان ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے کھیلے گی۔پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں جو خامیاں رہیں ان پر دوسرے میچ میں قابو پائیں گے۔
بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ مڈل آرڈر بلے باز ہر فارمیٹ میں اچھا کھیل رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں اب ان سے اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرانا چاہتے ہیں، بابر کا بیٹنگ آرڈر میں نمبر اس وقت تبدیل کیا گیا جب وہ پرفارم نہیں کر رہے تھے۔اظہر علی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی اننگز کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان نے دلیرانہ اننگز کھیلی ہے، ان کی اننگز ہم سب کیلئے مثال ہے۔

مزید :

کھیل -