فارن فنڈنگ کیس،سکروٹنی کمیٹی کا پیپلزپارٹی کو 48 گھنٹوں میں ریکارڈ جمع کرانے کا حکم

فارن فنڈنگ کیس،سکروٹنی کمیٹی کا پیپلزپارٹی کو 48 گھنٹوں میں ریکارڈ جمع کرانے ...
فارن فنڈنگ کیس،سکروٹنی کمیٹی کا پیپلزپارٹی کو 48 گھنٹوں میں ریکارڈ جمع کرانے کا حکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے فارن فنڈنگ کیس میں پیپلزپارٹی کو 48 گھنٹوں میں ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیدیا،سکروٹنی کمیٹی 29 نومبر کو پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کا جائزہ لے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا،پیپلزپارٹی کے وکیل شہباز کھوسہ سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوئے،سکروٹنی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کوسوال نامہ دےدیااورڈونرزکی تفصیلات طلب کرلیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو48گھنٹوں میں ریکارڈمہیاکرنےکاوقت دےدیاگیا،سکروٹنی کمیٹی پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کا29نومبرکودوبارہ جائزہ لےگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد