لاٹری میں لاکھوں روپے جیتنے والے نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو قتل کردیا

لاٹری میں لاکھوں روپے جیتنے والے نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ...
لاٹری میں لاکھوں روپے جیتنے والے نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو قتل کردیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 40ہزار پاﺅنڈ کی لاٹری نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر ہنکلے کے 43سالہ ڈیوڈ سٹوکس نامی شخص کی 40ہزار (تقریباً 80لاکھ روپے)کی لاٹری نکلی اور اس نے اگلے چند ماہ میں یہ تمام رقم جسم فروش عورت اور منشیات پر اڑا دی، جس پر اس کا اپنی بیوی سارا سٹوکس کے ساتھ جھگڑا رہنے لگا۔ ایک روز ان کا اس قدر جھگڑا ہوا کہ ڈیوڈ نے اپنی بیوی اور دو بیٹوں کو گھر میں یرغمال بنا لیا اور ان پر چھری سے حملہ کر دیا۔ حملے میں اس کا 11سالہ بیٹا ایڈم اور 5سالہ بیٹا میتھیو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ بیوی کو پولیس نے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر وں نے اسے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق ان تینوں کو مارنے کے بعد ڈیوڈ نے خود بھی خودکشی کر لی۔ جب ڈیوڈ نے تینوں کو گھر میں یرغمال بنایا تو سارا نے پولیس کو فون کر دیا تھا اور پولیس نے آ کر گھر کا گھیراﺅ کر رکھا تھا تاہم ڈیوڈ نے گھر کو اندر سے بند کر لیا اور پولیس کے محاصرے کے دوران ہی یہ واردات کر ڈالی۔کافی انتظار کے بعد جب پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انہیں ڈیوڈ، میتھیو اور ایڈم کی لاشیں ملیں جبکہ سارا شدید زخمی حالت میں خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس