”میں ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں اور۔۔۔“ انور علی کس حیثیت سے قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟ بالآخر دل کی بات زبان پر لے آئے

”میں ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں اور۔۔۔“ انور علی کس حیثیت سے قومی ٹیم میں ...
”میں ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں اور۔۔۔“ انور علی کس حیثیت سے قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟ بالآخر دل کی بات زبان پر لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر انور علی نے کہا ہے کہ بطور باﺅلنگ آل راؤنڈر ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پاکستان میں ہونا بہت اہم بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر انور علی نے کہا ہے کہ فرسٹ کلاس میں 5 وکٹیں لے کر سالگرہ کا دن اور یادگار ہوگیا، فٹنس بہتر ہوگئی ہے اور چوتھا میچ بھی کھیل رہا ہوں جبکہ پہلے سے کافی بہتر ہوں۔انورعلی نے کہا کہ باﺅلنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے قومی ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں، پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی یہ ہمارے لئے اہم ہے۔
واضح رہے کہ انور علی نے گزشتہ روز اپنی 32ویں سالگرہ منائی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی انہیں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی گئی۔انور علی نے 25 جنوری 2016ءکو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے یکم اگست 2015ءسے اب تک کوئی ٹی 20میچ نہیں کھیلا ہے۔انور علی 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ 16 ٹی 20 میچز میں 10 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

مزید :

کھیل -