ترکی کے معروف ڈی جے نے پاکستان آکر شادی کرلی، تصاویر نے دھام مچادی

ترکی کے معروف ڈی جے نے پاکستان آکر شادی کرلی، تصاویر نے دھام مچادی
ترکی کے معروف ڈی جے نے پاکستان آکر شادی کرلی، تصاویر نے دھام مچادی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے ڈرامے پاکستان میں بے حد مقبول ہوتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ترک مردوں کے متعلق یہاں خواتین میں کافی پسندیدگی پائی جاتی ہے۔ اسی پسندیدگی کی جیتی جاگتی مثال گزشتہ روز لاہور میں دیکھنے کو ملی جہاں ترکی کا ایک معروف ڈی جے اور لاہور کی ایک لڑکی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ترک نوجوان کا نام فرحت کانتک ہے اور وہ ڈی جے کانتک کے نام سے جانا جاتا ہے جس کی شادی لاہوری لڑکی صدف کے ساتھ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈی جے کانتک اور صدف کی منگنی ہوئی تھی اور اس وقت بھی ان کا میڈیا پر بہت چرچا ہوا تھا۔ اب ان کی مہندی اور شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا مجموعی تاثر یہ ہے کہ ڈی جے کانتک اور صدف کی جوڑی بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ صارفین ان تصاویر کے نیچے کمنٹس میں ان کی تعریف کے ساتھ ساتھ ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس