’علیزے شاہ مجھ سے شادی کر لو‘ 60 سالہ بزرگ نے اداکارہ کو 5000 تولے کی آفر کردی

’علیزے شاہ مجھ سے شادی کر لو‘ 60 سالہ بزرگ نے اداکارہ کو 5000 تولے کی آفر کردی
’علیزے شاہ مجھ سے شادی کر لو‘ 60 سالہ بزرگ نے اداکارہ کو 5000 تولے کی آفر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ کو ڈرامہ سیریل ’عہدوفا‘ ،جس میں وہ ’دعا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، سے بہت زیادہ شہرت ملی اور وہ راتوں رات لاکھوں نوجوانوں کی جاگتی آنکھوں کا خواب بن گئی۔ اب انہیں ایک 60سالہ بابے نے بھی شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ اس بابے کا نام شکیل عباسی ہے جو بہاولپور کے نواب خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے علیزے سے کہا ہے کہ اگر وہ اس سے شادی کر لے تو وہ اسے 5ہزار تولے سونے کے زیوارت تحفے میں دے گا۔
شکیل عباسی کا کہنا ہے کہ اگر علیزے شادی کے لیے ہاں کرے تو اسے 5ہزار تولے سونے کا انتظام کرنے میں صرف 2ماہ کا وقت لگے گا۔ اس نے علیزے کو شادی کی یہ آفر ایک یوٹیوب چینل ’ایک دن سوشل میڈیا کے ساتھ‘ پر انٹرویو دیتے ہوئے کی ہے۔بابا شکیل عباسی نے تو علیزے کو اتنی بڑی پیشکش کر دی، اب دیکھیں علیزے کی طرف سے اسے کیا جواب ملتا ہے، یا جواب ہی ملتا ہے۔

مزید :

تفریح -