الطاف حسین کی بھارتی ٹی وی کے ساتھ شرارتیں، دیکھنے والوں نے کانوں میں انگلیاں دبا لیں

الطاف حسین کی بھارتی ٹی وی کے ساتھ شرارتیں، دیکھنے والوں نے کانوں میں ...
الطاف حسین کی بھارتی ٹی وی کے ساتھ شرارتیں، دیکھنے والوں نے کانوں میں انگلیاں دبا لیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق قائد الطاف حسین اپنی تقریر کے انداز کی وجہ سے بہت شہرت رکھتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اسی انداز کے باعث ان کاٹھٹھا بھی لگایا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں وہ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے اور اس دوران ایسی شرارتیں کر ڈالیں کہ ناظرین کانوں میں انگلیاں ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق الطاف حسین بھارت کے اے بی پی نیوز کی میزبان روبیکا لیاقت کو انٹرویو دے رہے تھے کہ انہوں نے شو کے دوران ہی روبیکا کے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کر دیا۔ کبھی وہ اے بی پی کی ’فل فارم‘ بتانے بیٹھ جاتے اور کبھی اے بی پی کے نام کو روبیکا کے نام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے بیٹھ جاتے۔

رپورٹ کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ ”اے بی پی کے معنی دراصل محبت کے ہیں۔ اے بی پی دراصل ابو، باپو اور پپو کا مخفف ہے اور یہ تینوں الفاظ محبت کے لفظ ہیں اور اس چینل پر بیٹھی روبیکا لیاقت بھی محبت کی مورت ہے۔“ الطاف حسین کے اس لائیو فلرٹ پر بھی سوشل میڈیا صارفین ان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔ گوہر نامی ایک ٹوئٹر صارف نے طنزاً لکھا کہ ”الطاف حسین نے کروڑوں بھارتیوں کو ٹی وی پر بیٹھ کر اتنا تنگ کیا کہ وہ یہ سوچتے رہے کہ اسے کیا چیز اٹھا کر ماریں۔ آپ پھر بھی الطاف حسین کی حب الوطنی پر شک کرتے ہو۔“مشرف زیدی نے انٹرویو کا ایک کلپ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ ”کیا بھائی بھارتی ٹی وی اینکرز کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں؟“

مزید : برطانیہ